نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں رکنیت کیلئے سفارتی حمایت کے سلسلے میںوزارت خارجہ میں این ایس جی رکن ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) پاکستان کی نیوکلیئر سپلائیرز گروپ(این ایس جی) کی رکنیت کیلئے سفارتی حمایت حاصل کرنیکی کوششوں کے سلسلے میں بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں این ایس جی رکن ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یو این اور اقتصادی تعاون)تسنیم اسلم نے سفیروں کو بریفنگ دی۔سفیروں اور دیگر اعلی سطح کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں بریفنگ میں شرکت کی۔دفتر خارجہ …

اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) پاکستان کی نیوکلیئر سپلائیرز گروپ(این ایس جی) کی رکنیت کیلئے سفارتی حمایت حاصل کرنیکی کوششوں کے سلسلے میں بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں این ایس جی رکن ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یو این اور اقتصادی تعاون)تسنیم اسلم نے سفیروں کو بریفنگ دی۔سفیروں اور دیگر اعلی سطح کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں بریفنگ میں شرکت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری نے غیر ملکی سفیروںکو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی تکنیکی تجربے،صلاحیت اور عدم پھیلاو اور جوہری تحفظ و سلامتی سمیت عوامل کو اجاگر کیا ، ان ٹھوس بنیادوں پر پاکستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply