- Advertisement -
نیویارک ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) نیویارک انتظامیہ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سکیورٹی کیلئے حکومت سے 3.5 کروڑ ڈالر مانگ لئے۔ نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے صدر براک اوباما کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں حکومت سے ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی کیلئے 8 نومبر سے لے کر 20 جنوری کو ان کے عہدہ سنبھالنے تک کے اخراجات کی مد میں 3.5 کروڑ ڈالر مانگے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی کیلئے 57سٹریٹ اور ففتھ ایونیو پر سیکیورٹی کیلئے چوبیس گھنٹے پولیس افسران تعینات ہیں۔ حکام کے مطابق نومنتخب صدر کی سیکیورٹی کیلئے یومیہ 4 لاکھ 70 ہزار ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32347
- Advertisement -