نیویارک میں پاکستانی نرسوں کی ملازمت کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ریاستی سطح پر ایک ایم او یو کا ڈرافٹ کرنے پر اتفاق ہوا ہے،ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

232
روڈ ٹریفک حادثات کے بعد پاکستان میں حادثاتی اموات کی دوسری بڑی وجہ جلنے کے زخم ہیں، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نیویارک میں پاکستانی نرسوں کی ملازمت کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ریاستی سطح پر ایک ایم او یو کا مسودہ تیار کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک سٹیٹ کے ڈپٹی سپیکر فل راموس سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتےہوئے کیا ۔ اس موقع پر امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کےچیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے نیویارک اور امریکن پبلک افیئر کمیٹی کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرملک مختار احمد بھرتھ نے کہاکہ ملاقات کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں نرسوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مستقبل کے تعاون پر لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔

انہوں نے کہاکہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔دوسرے ممالک میں نرسوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات کو یقینی بنایاہے ۔پاکستان میں نرسنگ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بحرین حکومت کے تعاون سے سٹیٹ آف آرٹ نرسنگ یونیورسٹی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی نرسوں کی ملازمت کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ریاستی سطح پر ایک ایم او یو کا ڈرافٹ تیار کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلیے پر عزم ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر فل راموس نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ۔ پاکستان بھر سے مرد اور خواتین نرسز حاصل کرنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں ۔