34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیویارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین بچوں سمیت 6 سیاح...

نیویارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین بچوں سمیت 6 سیاح ہلاک

- Advertisement -

نیویارک ۔11اپریل (اے پی پی):امریکا کے شہر نیویارک میں ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت چھ سیاح ہلاک ہو گئے ۔ رائٹرز کے مطابق نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندان کا تعلق سپین سے تھا ۔

حکام کے مطابق نیویارک ہیلی کاپٹرز ٹور نے تقریباً تین بجے اڑان بھری تھی اور سوا تین بجے کے قریب لوئر مین ہٹن کے قریب دریا میں گر کر ڈوب گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور تین بچوں سمیت چھ افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔نیو یارک سٹی پولیس اور ایف ڈی این وائی کے غوطہ خوروں نے سیاحوں کو پانی سے نکالنے میں مدد کی۔

- Advertisement -

چار افراد کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ دو دیگر کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر بیل 206 تھا۔ حادثے کی تحقیقات این ٹی ایس بی کی سربراہی میں ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580489

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں