23.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیو سبزی منڈی رتہ کلاچی میں قبضہ مافیا سے 7 کنال اور...

نیو سبزی منڈی رتہ کلاچی میں قبضہ مافیا سے 7 کنال اور 3 مرلے سرکاری زمین واگزار

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی کاروائی۔ نیو سبزی منڈی رتہ کلاچی میں قبضہ مافیا سے 7 کنال اور 3 مرلے سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سارہ رحمٰن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد فصیح اسحاق عباسی کی سربراہی میں نیو سبزی منڈی میں واقع 7 کنال اور 3 مرلے محکمہ زراعت کی زمین کو واگزار کرا لیا جس پر عرصہ دراز سے آڑھتیوں اور کمیشن ایجنٹس نے قبضہ کیا ہوا تھا جس کے باعث سبزی منڈی میں بولی کے عمل اور جگہ جگہ تجاوزات سے دشواری کا سامنا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد فصیح اسحاق عباسی کی سربراہی میںمذکورہ آپریشن کیا گیا جس میں محکمہ زراعت کے افسران، ریونیو اسٹاف ڈیرہ اسماعیل خان، چیئرمین سبزی منڈی، ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کے اہلکاروں، لوکل پولیس اور سول ڈیفنس کے اافسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنی موجودگی میں تمام قبضہ مافیا کی جانب سے بنائے گئے تھڑے اور غیر قانونی چھپروں کو گرا دیا تاکہ سبزی منڈی میں بولی کے عمل میں پیش آنے والی رکاوٹوں کا تدارک کیا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے آڑھتیوں اور کمیشن ایجنٹس کے ساتھ جرگہ بھی کیا گیا اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری احکامات کی پاسداری کریں اور محکمہ زراعت اور چیئر مین سبزی منڈی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی حدود میں رہتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں تاکہ تاجروں کو کھوکھوں اور دکانوں کے اندر تک محدود رکھا جائے۔

- Advertisement -

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ر ہے گا کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنا سامان اپنی دکان کی حد میں رکھیں اور تجاوز نہ کریں بصورت دیگر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کے ساتھ مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا شہری حلقوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے مین بازار میں بھی گرینڈ آپریشن کیا جائے اور تاجروں کو کھوکھوں اور دکانوں کے اندر تک محدود رکھا جائے۔\378

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں