26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیو ٹاؤن پولیس کارروائی، بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث شخص گرفتار

نیو ٹاؤن پولیس کارروائی، بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث شخص گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔31اگست (اے پی پی):نیو ٹاؤن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خفیہ طور پر دوسری دکان کے میٹر سے کنکشن لے کر تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی بجلی چوری کی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ایس پی راول نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

بجلی چوری جیسے جرائم میں ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں