راولپنڈی ۔ 13 فروری (اے پی پی):نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں،
ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔