نیو ٹیک نے وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فاٹا میں نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دینا شروع کر دی۔ ڈی جی نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیو ٹیک) نے وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فاٹا میں نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دینا شروع کر دی۔ پیر کو نیوٹیک کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد چیمہ نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بلوچستان، فاٹا اور ملک کے دور دراز علاقوں کے …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیو ٹیک) نے وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فاٹا میں نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دینا شروع کر دی۔ پیر کو نیوٹیک کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد چیمہ نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بلوچستان، فاٹا اور ملک کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ 2 ہزار طلباءکو مختلف مہارتوں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے جس میں 1195 مرد اور 805 خواتین شامل ہیں۔ ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تجربہ گاہوں اور ورکشاپوں کو بہتر بنا کر معیار میں اضافہ کریں تاکہ طلباءکے روزگار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مہارتوں میں طلباءکے درمیان صحت مند مقابلے ان کے کورسز میں دلچسپی میں اضافہ کریں گے۔ طلباءکے مورال میں اضافہ کیلئے کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیاں بھی شروع کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply