نیو یارک ٹائمز نے ٹرمپ کو بدترین امریکی صدرقرار دے دیا

83
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

نیویارک ۔ 21 فروری (اے پی پی) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بہترین اور بدترین امریکی صدور کے حوالے سے سروے کرایا، سروے میں امریکن پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور سیاست پر گرفت رکھنے والے نامور افراد نے حصہ لیاجس کے مطابق ابراہم لنکن ملک کے بہترین اور ڈونلڈ ٹرمپ بدترین صدر قرار پائےجبکہ سابق صدر باراک اوباما 10 بہترین صدور میں جگہ بناسکے۔