39.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیٹو اتحادی اپنے علاقے کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ، جرمن...

نیٹو اتحادی اپنے علاقے کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ، جرمن چانسلر

- Advertisement -

ولنیئس ۔23مئی (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ جرمنی اور اس کے شراکت دار نیٹو کے تمام علاقوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لیتھوانیا کے دورے کے موقع پر کہی جہاں نیٹو کی مشرقی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے جرمن فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کسی بھی جارحیت کے خلاف اس اتحاد کے پورے علاقے کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ بلقان کے خطے میں ہمارے اتحادیوں کی سلامتی بھی ہماری سلامتی ہے۔ انہوں نے آئندہ سربراہی اجلاس کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی دفاعی صلاحیتوں کو طویل المدتی اعتبار سے مضبوط کیا جانا چاہیے اور ہماری دفاعی صنعت کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جرمنی اپنے ہاں اپنے فوجیوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے اس کے علاوہ لیتھوانیا میں سینکڑوں جرمن فوجیوں کی تعیناتی بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نیٹو کے اندر اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں لیکن یورپی ممالک کے طور پر بھی ایک ساتھ کھڑے ہیں اور جب بھی ممکن ہو، ہم امریکا کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600517

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں