نیٹو کو ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے، ترک وزیر خارجہ

استنبول ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ترکی نے کہا ہے کہ وہ نیٹو سے توقع کرتا ہے کہ وہ ترکی کی سلامتیکو درپیش خطرات کے تناظر میں اس کا ساتھ دے گا۔ یہ بات ترک وزیر خارجہ مولود چاو¿ش اوگلو نے استنبول میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فوجی اتحاد ترکی سے …

استنبول ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ترکی نے کہا ہے کہ وہ نیٹو سے توقع کرتا ہے کہ وہ ترکی کی سلامتیکو درپیش خطرات کے تناظر میں اس کا ساتھ دے گا۔ یہ بات ترک وزیر خارجہ مولود چاو¿ش اوگلو نے استنبول میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فوجی اتحاد ترکی سے توقع کرتا ہے کہ وہ شام کے شمالی حصے میں جاری اپنے فوجی آپریشن میں تحمل کا مظاہرہ کرے گا۔ ترکی کی طرف سے شام میں فوجی کارروائی پر یورپی ملکوں نے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔