- Advertisement -
اسلام آباد ۔11 فروری (اے پی پی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے رواں سال ہونے والے مقابلوں کا کیلنڈر جاری کر دیا۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے گا جبکہ ملک میں 18 ایونٹس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔ پاکستان جن انٹرنیشنل ایونٹس میںحصہ لے گا ان میں27 سے 29 مارچ تک انٹرنیشنل یوتھ انڈر16- گرلز نیٹ بال سیریز سنگاپور کے خلاف سنگار پور میں کھیلی جائے گی،یکم سے 6 اپریل تک امنا مینز نیٹ بال چیمپئن شپ سڈنی آسٹریلیا میں ، 4 سے 15 اپریل تک کامن ویلتھ گیمز گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں، 23 سے 26 جون تک انٹرنیشنل جونیئر انڈر 19- گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ساﺅتھ کوریا میں کھیلی جائے گی،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89153
- Advertisement -