اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):نیٹ سول ٹیکنالوجیز کے منافع میں مالی سال 2024کے دوران سالانہ بنیاد پر 15 اضافہ ہوا ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے کمپنی کا منافع 1.2ارب روپے رہا جبکہ مالی سال 2023 میں منافع کاحجم 1.04 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران نیٹ سول ٹیکنالوجیز کے منافع میں 16کروڑ روپے یعنی 15فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔