نیٹ وئیرز کی برآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی

139
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):نیٹ وئیرز کی برآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کاحجم 365 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 16فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں نیٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو435 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں نیٹ وئیرز کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون میں نیٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو392 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی میں کم ہوکر365 ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں ٹیکسٹال مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.4 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر11.2 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔