24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںنیٹ ویئرز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں جولائی کے دوران...

نیٹ ویئرز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں جولائی کے دوران نمایاں اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):نیٹ ویئرز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو 513 اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 44 اور 35 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 358 ملین ڈالر اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 295 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں نیٹ ویئرز کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 13 اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

جون میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 455 ملین ڈالر اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 360 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.680 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا ہے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.271 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں