نیٹ ویئرز کی برآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 10.1 فیصداضافہ

66
ملین ڈالر

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):نیٹ ویئرز کی برآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 10.1 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو 401 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو جولائی کے مقابلہ میں 10.1 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 365ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔

گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں نیٹ ویئرز کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.8فیصدکی کمی ہوئی۔ گزشتہ سال اگست میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 450 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا جو رواں سال اگست میں کم ہو کر 401 ملین ڈالر ہو گیا۔

جاری مالی سا ل کے پہلے 2 ما ہ میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو 766 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 13.4 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 884 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔