اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ملک سے نیٹ ویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ2023 تک کی مدت میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو3.354 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو3.331 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مارچ میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کاحجم 308.05 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 343.04 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 395.98 ملین ڈالرتھا،
مالی سال 2022 میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو4.520 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 12.931 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13.50ارب ڈالرتھا۔