نیپال سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے انسانی امداد کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

218
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):نیپال سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کی پہلی پرواز منگل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان لیکر آنے والی پرواز کا استقبال سندھ کے وزیر سماجی بہبود ساجد جوکھیو، پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری، دفتر خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں نے کیا۔

پاکستان نے نیپال کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی امداد بھجوانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیپال سے اظہار تشکر کیا ہے۔