نیپال میں شدید طوفان کے نتیجہ میں متعدد دیہات کا رابطہ منقطع ، امدادی کارروائیاں جاری

129

کھٹمنڈو۔ یکم اپریل (اے پی پی) نیپال میں شدید طوفان کے نتیجہ میں متعدد دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا امدادی کارکن متاثرہ دیہات میں امدادی کاررائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں طوفان سے 28 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گھروں کی دیواریں گرنے شاہرات پر حادثات اور درخت گرنے سے ہوئیں اتوار کی شب جنوبی نیپال کے باراور پارسا کے علاقوں میں واقع متعد د دیہات میں تیز ہواﺅں اور طوفان نے بڑی تباہی مچا دی تھی امدادی کارروائیوں میں فوج اور پولیس کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے