- Advertisement -
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نیپال میں مسافر بس اور ٹرک میں حادثے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 27زخمی ہوگئے ہیں۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان سندر تیواری نے میڈیا کو بتایا کہ نیپال کے مغربی ضلع بنکے میں سیاحوں کی ایک بس ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7افرادموقع پر ہلاک جبکہ 27 دیگر زخمی ہو گئے۔بس میں 41مسافر سوار تھے۔
- Advertisement -
ریسکیو کی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے جہاں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس حادثے کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388388
- Advertisement -