نیپال کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کی تیاری کےلئے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) شروع ہوگا

106

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام نیپال کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کی تیاری کےلئے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) منگل سے بہاولپور میں شروع ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سینئر نائب صدر سید محمد سلمان طارق بخاری نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ بہاولپور میں شیڈول تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ 15کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان رابیعہ شہزادی، صباح گل، اقصیٰ عارف، بشرہ ظہور، سمیہ ممتاز، انیلا شہزادی، سعدیہ خالد، مہوش رفیق، نمرہ رفیق، رابیعہ جاوید، نشہ بخش، بسمہ حسین، کرن رفیق، طیبہ بانو اور ارم شہزادی شامل ہیں اور انہیں ہیڈ کوچ نفیس احمد، اسسٹنٹ کوچ بختاور اورٹرینر شاہدہ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔