نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے،ریکٹر سکیل پر شدت 7.1 ریکارڈ

89
چین ، تبت میں6.8 شدت کے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی

کھٹمنڈو۔7جنوری (اے پی پی):نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی،ان کا مرکز 200 کلومیٹر چین میں تھا۔

اے ایف پی نے امریکی زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو علی الصبح نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے کھٹمنڈو کو ہلا کر رکھ دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔