اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ یہاں موصول ہونے والے پیغام کے مطابق نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی حالیہ سرجری کے بعد ان کی جلد صحت یابی اور تندرستی کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔