نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

63

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پیر کو نیپرا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اگست کے مہینے کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں48 پیسہ فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت تین روپے 68 پیسے رہی جبکہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3روہے 20 پیسے مقرر تھی صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی وصولی نومبر کے بلوں میں کی جائے گی تاہم اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔