29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںنیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین...

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دےدی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دےدی ہے۔ نیپرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیول ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے کی گئی ہے اور رواں ماہ کے بلوں میں بجلی کی نئی قیمت وصول کی جائے گی تاہم ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں