نیپرا نے ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2023 کی مد میں 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

92
Nepra
Nepra

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2023 کی مد میں 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔

منگل کو ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2023 کے حوالے سے نیپرا کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2023 منٹ کی مد میں 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔

سی پی پی اے -جی نے 2 روپے 01 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 مئی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔