اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا ) نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائےجون 2023 کی مد میں 2 روپے 31پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ بدھ کو اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 2 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
اتھارٹی نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔اس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔