25.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیپرا کی ڈسکوز کےاپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے...

نیپرا کی ڈسکوز کےاپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):نیپرا نے ڈسکوز کےاپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت منعقدہ سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں ، صحافی حضرات اور عوام نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 26 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کرائی تھی۔ اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا۔اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں