نیپرا کی کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل

120

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے جمع کرائی گئی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی۔ترجمان نیپرا نے بتایا کہ بدھ کو ہونےوالی عوامی سماعت چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی جس میں کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ترجمان نیپرا کے مطابق اس سے قبل اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 49 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا،نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے مزید 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزیدکم چارج کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، گھریلو 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین ، پری پیڈ صارف، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔