اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):نیپرا نے کے الیکٹرک کے رائٹ آف کلیم کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی سماعت کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی جس میں کے الیکٹرک کے عہدیداران ، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کے الیکٹرک نے رائٹ آف کلیم کی مد میں 68 ارب روپے کی درخواست جمع کرائی تھی
جس کی سماعت 10دسمبر 2024 میں کی گئی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں دوبارہ دائر درخواست کی جس پر گزشتہ روز جمعرات کو سماعت ہوئی۔ درخواست میں کے الیکٹرک نے 8.131 ارب روپے مزید رائٹ آف کلیم کی مد میں مانگے ہیں، کے الیکٹرک نے سال 2017 تا 2023 کےدورانیہ کا ٹوٹل رائٹ آف کلیم 76.03 ارب روپے مانگے ہیں۔ اضافی کلیم 8.131 ارب روپے کی بابت کے الیکٹرک کے آڈیٹرز نے تفصیلات، جانچ پڑتال کے تمام مراحل مکمل کر لئے۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔