20.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومقومی خبریںنیپرا کی کے ۔الیکٹرک کی جنوری کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ پر عوامی...

نیپرا کی کے ۔الیکٹرک کی جنوری کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت مکمل

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جنوری کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت مکمل کرلی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

  کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی۔ کے ای حکام کے مطابق اس سے قبل دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 3 روپے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں