نیکٹا کی ماہانہ کائونٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس کا انعقاد، سکیورٹی کی صورتحال اورممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا

62
Necta
Necta

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نیکٹا کی ماہانہ کائونٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس منگل کو یہاں منعقد ہوئی جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سکیورٹی کی صورتحال اورممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ سٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجمان نیکٹا کے مطابق کانفرنس میں حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں بشمول حافظ بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کے خلاف آئندہ کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فورم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا۔