32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیک اعمال سے رزق میں کشادگی، علم و عزت میں اضافہ، اطمینان...

نیک اعمال سے رزق میں کشادگی، علم و عزت میں اضافہ، اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین

- Advertisement -

لاہور۔20مئی (اے پی پی):منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نےکہا ہے کہ گناہوں سے رزق اور عمر کم ہوتی ہے، نیک اعمال سے رزق میں کشادگی، علم و عزت میں اضافہ اور اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے۔ منگل کو یہاں ایک فکری نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے اطاعت گزار بندوں پر اپنے رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ہر وقت ناشکری اور معصیت میں گھرے رہنے والے انسان رزق کی تنگی اور دنیا و آخرت کی برکات سے محروم رہتے ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل نے اس موقع پر حضرت ابو ہریرہ کی روایت کردہ ایک حدیث کا حوالہ دیا کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ اگر اللہ رب العزت کے بندے اپنی زندگیاں اطاعت میں بسر کریں تو اللہ ان کے لئے راتوں کو بارش برساتا ہے دن کو سورج نکالتا ہے اور بجلی کی کڑک سے انہیں محفوظ رکھتا ہے۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے اس حدیث کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کو اپنی مخلوق کی بہت فکر ہے اس لیے وہ بارش کی نعمت برساتا ہے تاکہ انسان رزق کی تلاش میں گھر سے نکلیں ، ان کی فصلیں محفوظ رہیں

- Advertisement -

یہ بارش اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ خطاب کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سامعین کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں کو اللہ کی اطاعت میں گزاریں، گناہوں سے بچیں، نیک اعمال کو اپنائیں اور دعاؤں کو زندگی کا معمول بنائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں