ن لیگ، مریم صفدر اور پرویز رشید کی پریس کانفرنسوں کا بائیکاٹ اور ان کے پریس کلب پر داخلے پر پابندی عائد کریں،ڈاکٹر شہباز گِل کا مطالبہ

111

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے صحافتی تنظیموں سےمطالبہ کیاہے کہ ن لیگ، مریم صفدر اور پرویز رشید کی پریس کانفرنسوں کا بائیکاٹ اور ان کے پریس کلب پر داخلے پر پابندی عائد کریں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ہم صحافتی تنظیموں سےمطالبہ کرتے ہیں کہ ن لیگ، مریم صفدر اور پرویز رشید کی پریس کانفرنسوں کا بائیکاٹ اور ان کے پریس کلب پر داخلے پر پابندی عائد کریں یا پھر آپکا یہ والا ردعمل صرف مڈل کلاس کے لوگوں کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو جھوٹی خبر پر سوال کریں تو آپ ساری پابندیاں لگا دیتے ہیں۔ صحافتی تنظیموں کی تردید پڑھی اور نظر آیا کہ شریف فیملی نے کس طرح پورے نظام کو جکڑ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھسی پھسی عبارت اور معذرت خواہانہ رویہ یہ صاف ظاہر کر رہا ہے کہ شریف خاندان کے سامنے آزادی صحافت کو ٹوکری کے نیچے رکھا جا رہا ہے۔ ہم سینئر صحافیوں کوغلیظ گالیاں نہیں دینے دیں گے، آپ کو بولنا پڑے گا۔