ن لیگی ترجمان دعوی کر سکتے ہیں کہ بلب کی ایجاد تھامس ایڈیسن نے نہیں بلکہ نواز شریف نے کی تھی،وزیر مملکت فرخ حبیب کا ٹویٹ

95
‏سینیٹ میں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی ملی، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینٹ سے منظور ہو گیاہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سمیت پی ٹی آئی کے ہرمنصوبے کے آغاز پر(ن) لیگی ترجمانوں کے دعوؤں کو دیکھ کر یہ ممکن ہے کہ وہ کل اسطرح کے دعوے بھی شروع کر دیں کہ بلب کی ایجاد بھی تھامس ایڈیسن نے نہیں بلکہ نواز شریف نے جاتی عمرا میں چراغ کی روشنی میں بیٹھ کر کی تھی،جس کی وجہ سے انکے پلیٹ لیٹس بھی کم ہوگئے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کسی سینما میں پہلی پروجیکٹڈ فلم کا سہرا بھی شہباز شریف کے سر ہے جنہوں نے "کمر میں تکلیف” کے باوجود یہ تاریخی کارنامہ کر دکھایا۔ شریف برادران نےجس”شرافت”سے ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کئے،اداروں کو درباری بنانے کی کوشش کی، پارلیمنٹ کو مغلیہ رنگ دیا، ان کے ساتھ یہی کچھ منسوب ہوسکتا ہے۔