ن لیگ انتخابات میں تاخیر میں دلچسپی نہیں رکھتی، جاوید لطیف

173
پی ٹی آ ئی نے چار سا ل میں ملکی معیشت کو تباہ کیا،شہباز شریف نے ڈیفالٹ سے بچایا،جاوید لطیف
پی ٹی آ ئی نے چار سا ل میں ملکی معیشت کو تباہ کیا،شہباز شریف نے ڈیفالٹ سے بچایا،جاوید لطیف

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد انتخابات میں تاخیر میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت اور تاریخ پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنوں کے لیے حفاظتی انتظامات اور شفاف نتائج کے حصول کے لیے آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔2023 کے عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کو اگلے انتخابات میں جیتنے کے لیے لاگو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشن شپ ہیں۔