19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںن لیگ نے ڈوبتی ہوئی معاشی کشتی کو کنارے لگا دیا ہے...

ن لیگ نے ڈوبتی ہوئی معاشی کشتی کو کنارے لگا دیا ہے اب آسانیوں کا وقت شروع ہوگیا ہے، سردار سید ذوالفقار علی

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 11 اپریل (اے پی پی):ممبر پنجاب اسمبلی سردار سید ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ڈوبتی ہوئی معاشی کشتی کو کنارے لگا دیا ہے اب آسانیوں کا وقت شروع ہوگیا ہے حالیہ بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف دینے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آنے والے دنوں میں عوام کیلئے مزید خوشخبریوں کی امید رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے گھر دینے کے جھوٹے دعوے کئے تھے مگر مریم نواز نے حقیقی معائنوں میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کو کامیاب بنایا، بجلی کی قیمتوں میں 7روپے سے زائد کی کمی عوام کے لئے بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیپرا کی طرف سے مزید ایک روپے بجلی کی قیمت میں کمی عوامی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا ، آنے والا بجٹ عوام بجٹ دوست تصور کیا جارہا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی تمام ٹارگٹ پورے کردیئے گئے ہیں ۔اب ریلیف کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ن لیگ قائدین کی محنت کا ثمر ہے کہ پاکستان معاشی طور پر میں بہتر صورتحال پر آچکا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580756

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں