(ن) لیگ کی قیادت نے اپنے ہر دور میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کو ترجیح دی ،حاجی شیخ حبیب اللہ

153

سمبڑیال۔ 23 ستمبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کو ترجیح دی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)سمبڑیال کے سٹی صدر حاجی شیخ حبیب اللہ نے اپنے ڈیرے پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی حکومت ملکی معاشی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کے باعث معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، (ن)لیگ نے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار اداکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو جب بھی اقتدار ملا اس نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے،ن لیگ کی سیاست عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے جس میں معاشی و دفاعی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیاں و کامرانیاں واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے معاشی اہداف کےحصول کی طرف بڑھ رہا ہے، جوں جوں پاکستان در پیش بحرانوں اور مشکلات سے چھٹکارا پا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ ترقی اور خوشحالی کے پروگرام لے کر میدان میں اتری ہے اور ہم ملک کی خوشحالی کی خاطرکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔