وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ، 7 اکتوبر کو کمانڈ تبدیلی کی تقریب ہوگی ،ترجمان پاک بحریہ

134
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ، 7 اکتوبر کو کمانڈ تبدیلی کی تقریب ہوگی ،ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت نے وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیاہے ۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پرترقی دی جائے گی ،

تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی، وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ،وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،

وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈ کواٹرز میں چیف آف سٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے ۔