- Advertisement -
ملتان۔ 29 مارچ (اے پی پی):وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے پیتھالوجی گارڈن میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ہفتہ کے روز منعقدہ تقریب میں اساتذہ اور طالبعلموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے خود پودے لگائے اور مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے خصوصی دعا کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "یہ سرسبز اقدام نہ صرف یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر بنائے گا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک قیمتی تحفہ ہوگا۔وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی کے تمام اراکین کو چاہیے کہ وہ ماحول کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577293
- Advertisement -