وائس چانسلر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر جہان بخت کی زیرصدارت زرعی یونیورسٹی پشاور کا 127 واں سنڈیکیٹ اجلاس

9
Agricultural University Peshawar

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کا 127 واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر جہان بخت کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے سنڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اس موقع پر نمائندہ ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر خیبرپختونخوا فضل رب، سیکشن آفیسر ہائرایجوکیشن خیبرپختونخوا عزیز اللہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا جمال الدین ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس خیبرپختونخوا شہاب الدین، ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض

اسسٹنٹ پروفیسر ماجد خان، ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام، ڈائریکٹر سی این ای پی احسان اللہ اور ڈائریکٹر امیر محمد خان کیمپس مردان ڈاکٹر محمد اسرار نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ 126 ویں سنڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں سمیت 89 ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میٹنگ، 58 ویں اکیڈمک کونسل ، یونیورسٹی اینول ورک پلان سال 24-2023، 25-2024 اور 26-2025، یونیورسٹی اینول رپورٹ سال 24-2023 اور یونیورسٹی کی کنسلٹینسی سروسز کے لئے ٹی او آرز کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں زرعی یونیورسٹی پشاور کے امیر محمد خان سب کیمپس مردان کی زمین سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کامیاب سنڈیکیٹ اجلاس کے انعقاد پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ معیاری تعلیم و تحقیق اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔