اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی پاکستان بھر میں خواتین کو بنیادی خواندگی سے پی ایچ ڈی تک تعلیم و تربیت کی سہولتیں فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا قومی ادارہ ہے اور اوپن یونیورسٹی تعلیم و تربیت کے حصول کے لئے ملک بھر کی خواتین کی اولین ترجیح بن چکی ہے ¾ یونیورسٹی کے 13۔لاکھ سے زائد طلبہ میں 57۔ فیصد طالبات ہیں اور یہ تناسب خواتین کو تعلیمی نیٹ میں لانے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔