29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںوائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا شاہ عالم مارکیٹ...

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا شاہ عالم مارکیٹ پارکنگ پلازہ کا دورہ ،تمام فلورز اور بیسٹمنٹ کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔22مئی (اے پی پی):وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ شاہ عالم مارکیٹ پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ پلازہ کے تمام فلورز اور بیسمنٹ کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے بریفنگ دی۔ڈی چوک شاہ عالم مارکیٹ پارکنگ پلازہ ٹیپا کے زیر انتظام چلایا جا رہا ہے۔پارکنگ پلازہ میں بہتر مینجمنٹ سے وزیٹرز کو ریلیف مل رہا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے پارکنگ پلازہ کے کوریڈور میں موٹر سائیکل، رکشہ ہرگز کھڑا نہ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایس او پیز کو نافذ کرنے اور مارکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پارکنگ پلازہ میں صفائی، لائٹس سمیت دیگر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے چنگ چی رکشوں کی پارکنگ پلازہ کے اندر پارکنگ پر پابندی لگانے کی بھی ہدایت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں