لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نوید بٹ، شیخ ہمایوں ،توصیف بٹ، دانیال بٹ، آمش بٹ، اسامہ ہاشمی راشد جٹ ،دلاور جٹ ، رانا یاسر، حسنین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تقریب میں وزیر اعلی پنجاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں نے وزیر اعلی پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قیادت کو صوبے کی ترقی کے لیے بہترین قرار دیا۔