اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں پنجاب میں پارٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار اور پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کو مزید فعال اور متحرک بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔اجلاس میں آئندہ لوکل گورنمنٹ الیکشنز کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے سے متعلق بھی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔