لاہور۔10جولائی (اے پی پی):چیف وائلڈلائف رینجر مبین الٰہی کی سربراہی میں صوبہ بھر میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کی بازیابی کاسلسلہ جاری ہے۔
وائلڈلائف رینجرز ڈی جی خان ریجن نے بروقت کارروائی کرکے گانی دار طوطوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم گرفتار کرلیااور اس کے قبضہ سے 22زندہ گانی دارطوطے برآمد کرکے قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے اور ملزم کو 15ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔