لاہور۔5مئی (اے پی پی):سینئروزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر چیف وائلڈ لائف رینجر کی نگرانی میں جاری وائلڈ لائف کومبنگ آپریشن پوری آب وتاب سے بلا تعطل جاری ہے جس میں ابتک 18ہزار سے زائد جنگلی جانور وپرندے بازیاب ہوچکے ہیں،جن میں جنگلی حیات کی بعض اہم انواع کا لاریچھ ،لگڑ بگڑ ،بھیڑیا ،لنگور اورپینگولن شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں مارچ 2024 کے آخر ی ہفتے میں صوبہ سے تحفظ شدہ جنگلی جانوروں وپرندوں کی بازیابی کیلئے سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی خصوصی ہدایت پر وائلڈ لائف کومبنگ آپریشن لانچ کیا گیا ۔
آپریشن کی ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف نے براہ راست نگرانی کی اور مختلف مواقع پر کریک ڈائون کے دوران چھاپہ ماردستوں کی از خود قیادت بھی کی،جس کی بدولت آپریشن صوبہ بھر میں بلا امتیاز پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 18ہزار سے زائد جنگلی جانور،پرندے اور خزندے بازیاب کروا کر کثیر تعداد میں قدرتی ماحول میں چھوڑے گئے اور بعض جنگلی جانور،پرندوں وخزندوں کو محکمہ کے زیر انتظام وائلڈلائف پارکس وچڑیاگھروںمیں برائے افزائش نسل اور مناسب جوڑا بندی منتقل کیا گیا ۔بازیاب ان اہم جنگلی جانوروں میں کالاریچھ ،ٹائیگر ،لائن ، بھیڑیا،لگڑ بگڑ ، لنگور ،نیولا،بندر ،پینگولن ،جنگلی بلی ،سیوٹ کیٹ
نیل گائے مختلف اقسام کے ہرن ،جنگلی سور ،گیدڑ ، نایاب سانڈے اور اژدھے شامل ہیں ۔اسی طرح جنگلی پرندوں میں انواع واقسام کے پرندے طوطے ،تیتر ،چکور ،بٹیر ،گدھ،مور ،فیزنٹ ،باز ،شاہین ،فالکن ،کبوتر ،فاختہ ،چڑیاں ،بجڑے،اور مرغابیاں وغیرہ شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593018