لندن ۔ 14 اگست (اے پی پی) انگلش کلب مڈل سیکس نے رواں وائٹا لٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی خدمات حاصل کر لیں۔ حفیظ کو اے بی ڈی ویلیئرز کی جگہ مختصر دورانیے کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ویلیئرز نے شارٹ بریک لی ہے اور توقع ہے کہ وہ 29 اگست سے قبل دوبارہ کلب کو جوائن کریں گے اسلئے حفیظ صرف تین میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔ حفیظ نے اپنے بیان میں کہا کہ مڈل سیکس سے معاہدہ میرے لئے باعث اعزاز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کروں۔