23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںوائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں (منگل کو) مزید ایک میچ کھیلا جائے...

وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں (منگل کو) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا

- Advertisement -

لندن۔2جون (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل)منگل کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ یہ میچ سائوتھ گروپ کی ٹیموں گلیمورگن اور سرے کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

گلیمورگن کی ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا تھاجبکہ سرے کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 18جولائی کو ختم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 13ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔گلوسٹر شائرکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604235

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں