لندن۔10جون (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل)بدھ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ نارتھ گروپ کی ٹیموں ڈرہم اور ڈربی شائر کے درمیان ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ میں نارتھ گروپ سے نارتھمپٹن شائر اور واروکشائر کی ٹیمیں کائونٹی گرائونڈ، نارتھمپٹن میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرا میچ نارتھ گروپ کی ٹیموں ناٹنگھم شائر اور یارکشائرکے درمیان ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلا جائےگا۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 18جولائی کو ختم ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 13ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔گلوسٹر شائرکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔